بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ، 46افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

بین الاقوامی

شملہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک حادثات کے باعث46افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے ضلع منڈی میں 2بسیں مون سون کی شدید بارشوں کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر گہری کھائی میں گر گئیں۔ ضلعی حکام کا کہنا تھا کہ اس حادثے کے فوری بعد ہی امدادی کارورائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تھا جبکہ 40 لاشوں کو تلاش کر لیا گیا ہے,، اتر پردیش کے دیگر علاقوں میں ہونے والی لینڈ سلائنڈنگ کے باعث 6افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بارش کے نتیجے میں ہونے والی قدرتی آفات کے باعث بھارت اور نیپال میں90 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

این اے 120کسی کی جاگیر نہیں ، ملک کو صاد ق اور امین قیادت فراہم کریں گے، ملک بھر کی دینی جماعتوں کا ملی مسلم لیگ کے بڑے جلسہ عام میں اعلان