بھارت، لڑکی کا شادی سے انکار،لڑکے نے تیزاب انڈیل دیا

بین الاقوامی

نئی دہلی(یواین پی)بھارت میں لڑکے نے شادی سے انکار کرنے پر لڑکی پر تیزاب ڈال دیا اور فرار ہوگیا۔

ٹرمپ کا چینی ہم منصب کو فون،شمالی کوریا سے متعلق تبادلہ خیال
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیزاب گردی کا شکار ہونیوالی لڑکی نویں کلاس کی طالبہ ہے اور اپنے گھر والوں کے ساتھ ترلوک پوری میں رہتی ہے جبکہ کچھ دن پہلے لدھیانہ گئی تھی جہاں اس کی ملاقات چرن جیت سنگھ سے ہوئی تھی۔ چرن اس کا دور کا رشتہ دار بھی ہے اسلئے اکثر فون پر بات چیت بھی ہوتی تھی۔ ملزم لڑکے نے ایک دن اس سے شادی کرنے کا اظہار کیا جس کو سن کر اس کی ماں نے انکار کردیا۔ یہ سن کر ملزم طیش میں آگیا اور اگلے روز ہی لڑکی پر تیزاب پھینک فرار ہوگیالیکن خوش قسمتی سے لڑکی معمولی طورپر جھلس گئی جسے حالت میں نزدیکی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔تاہم واقع کی ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی گئی اورمتاثرہ طالبہ کے بیان کی بنیاد پر کیس درج کرکے ملزم کی تلا ش شروع کردی گئی ہے۔