اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں وینزویلا کے صدر نے شرکت کی

اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں وینزویلا کے صدر نے شرکت کی
اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں وینزویلا کے صدر نے شرکت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) استنبول میں اسلامی ممالک کے سربراہان کی شرکت سے جاری اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے مہمان کے طور پر شرکت کی۔

”ٹی وی پر نہیں آنا “عدالت نے عامر لیاقت حسین پر پابندی لگادی کیونکہ ۔۔۔
ترک ٹیلیویژن کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق  ٹرم چئیر مین کی حیثیت سے ترکی کی اپیل پر منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں ایک غیر متوقع مہمان نے بھی شرکت کی۔اس ہنگامی سربراہی اجلاس میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے بھی مہمان کے طور پر شرکت کی۔مادورو ایک اور مصروفیت کے سلسلے میں استنبول کے دورے پر ہیں۔اجلاس کے موقع پر انہوں نے ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کے ساتھ تصویر اتروائی۔
واضح رہے کہ رکن ممالک کے سربراہان کی شرکت سے جاری اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے مقابل، ضروری جوابی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔