سعوی عرب نے ایران کے خلاف انوکھا ترین طریقہ اپنالیا، ایک ایسے میدان میں مشکل کھڑی کردی جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی

سعوی عرب نے ایران کے خلاف انوکھا ترین طریقہ اپنالیا، ایک ایسے میدان میں مشکل ...
سعوی عرب نے ایران کے خلاف انوکھا ترین طریقہ اپنالیا، ایک ایسے میدان میں مشکل کھڑی کردی جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی ایران کے ساتھ کشیدگی سیاست اور سفارتکاری کے میدان سے ہوتی ہوئی اب فٹ بال کے میدان میں بھی پہنچ گئی ہے اور سعودی عرب کے متعدد فٹبال کلبوں نے ایشین چیمپیئن شپ لیگ 2016ءکے میچ ایران میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ 

نیوز سائٹ ’البوابہ‘ نے تحقیق کار اور مصنف جیمز ایم ڈورسی کے ایک مضمون کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی فٹبال انتظامیہ کا فیصلہ ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔نیوز سائٹ کے مطابق ایران میں کھیلنے سے انکار کرنے والے کلبوں میں سعودی عرب کے متعدد نمایاں اور مشہور ترین کلب شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ ایران میں سعودی سفارتخانوں پر حملے کے بعد سعودی کھلاڑیوں کو ایران بھیجنے کا خطرہ مول نہیں لیا جاسکتا۔
سعودی فٹبال حلقوں کی طرف سے یہ مطالبہ سامنے آرہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے میچ کسی تیسرے ملک میں کھیلے جائیں۔ صوبہ الحائل کی فٹبال انتظامیہ کے سابق صدر عبدالرحمن بن مصائد نے دیگر خلیجی ریاستوں پر بھی زور دیا کہ وہ سعودی عرب کی مثال کی تقلید کریں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی عرب کی طرف سے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کئے جانے کے بعد متعدد خلیجی ممالک نے بھی ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردئیے تھے۔ اگر یہی مثال کھیل کے میدان میں بھی دہرائی گئی تو ایران کے لئے مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔