امریکا افغانستان میں شکست سے دوچا ر ہے ، حالات ہمارے قابو میں نہیں: جیمز میٹس

امریکا افغانستان میں شکست سے دوچا ر ہے ، حالات ہمارے قابو میں نہیں: جیمز میٹس
امریکا افغانستان میں شکست سے دوچا ر ہے ، حالات ہمارے قابو میں نہیں: جیمز میٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں طالبان کے خلاف لڑائی میں شکست سے دوچار ہے اور یہ جنگ جیت نہیں رہا، افغانستان کے حالات ہمارے قابو میں نہیں ہیں۔
خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا ہے کہ طالبان کے خلاف لڑائی میں ہم جیت نہیں رہے، اس حوالے سے ہم ایک نئی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں اور وسط جولائی تک اس حکمت عملی کے بارے میں ارکان پارلیمان کو آگاہ کریں گے۔ امریکا اس وقت افغانستان میں کامیاب نہیں ہو رہا اور جلد از جلد غلطیوں کو درست کر لیا جائے گا۔طالبان کا اثر ورسوخ اس وقت افغانستان میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

کوئی کھلاڑی جان بوجھ کر آﺅٹ نہیں ہوتا، انگلینڈ کے خلاف غلطیوں پر قابو پائیں گے: سرفراز احمد
سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چند افراد نے جیمز میٹس سے سوال کیا کہ 2001ءسے اب تک افغانستان میں2300امریکی فوجی ہلاک اور17ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں ، اتنی قربانیوں کے باوجود امریکہ افغانستان میں حالات بہتر کیوں نہیں ہوئے، افغانستان کے58فیصد حصے بھی فورسز کا کنٹرول قائم ہے جبکہ اس سال11فیصد مزید علاقے پر وہ اپنا کنٹرول کھو چکے ہیں۔لیکن جیمز کی جانب سے ان سوالات کا کوئی بھی جواب نہیں دیا گیا۔