ویتنام کے ساتھ روایتی دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں: چینی صدر
ہنوئی (آئی این پی)چین کے صدر شی جن پنگ نے چین اور ویتنام کے درمیان جامع تعاون کی شراکت داری میں مزید پیشرفت پرزور دیا ہے اور کہا ہے کہ میرے سرکاری دورے کا مقصد ویتنام کے ساتھ روایتی دوستی کو مضبوط بنانا ، عملی تعاون کو فروغ دینا اور مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔
عمر گل کو قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملنا چاہیئے:شاہد آفرید ی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ کا استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ چین اور ویتنام دونوں کمیونسٹ پارٹیز اور سوشلسٹ نظام کی قیادت کی پیروی کرتے ہیں ،اس لئے انہیں تعاون اور سلامتی کے مشترکہ تعلقات کو آگے بڑھانا چاہئے تاکہ وہ خوشحالی حاصل کر سکیں جو دونوں ملکوں کے عوام کے بنیادی مفادات میں ہے ۔چینی صدرنے اس بات پر بھی زوردیا کہ دونوں ممالک کو اچھے ہمسائے ، اچھے دوست ، اچھے کامریڈ اور اچھے شراکت دار کے طورپر رہنا چاہئے۔