بھارتی ریاست مانی پور میں بم دھماکہ، 2 فوجی ہلاک،6شدید زخمی

بھارتی ریاست مانی پور میں بم دھماکہ، 2 فوجی ہلاک،6شدید زخمی
بھارتی ریاست مانی پور میں بم دھماکہ، 2 فوجی ہلاک،6شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی ریاست مانی پور میں بم دھماکے میں 2فوجی ہلاک اور6شدید زخمی ہوگئے۔

یمنی بندرگاہیں اور ایئرپورٹ جلد کھول دیں گے: سعودی عرب

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی حکام نے بتایا کہ میانمار کی سرحد کے قریب مانی پور ریاست کے ضلع چندیل میں ڈسٹرک کونسل کے سامنے دھماکا ہو ا جس کے نتیجے میں فوجی ہلاک اور6شدید زخمی ہوگئے ۔ ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا،حکام کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنائی دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریبی اضلاع کی اضافی فوجی نفری کو طلب کرلیا گیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ تاہم دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی جبکہ مانی پور میں ما باغی اور نکسل باڑی تحریک کافی سرگرم ہے۔