امریکا کا پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینا اعلان جنگ تصور ہوگا:ایران

امریکا کا پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینا اعلان جنگ تصور ہوگا:ایران
امریکا کا پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینا اعلان جنگ تصور ہوگا:ایران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (این این آئی)ایران نے امریکی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کی کسی تجویز پرعمل درآمد نہ کرے۔ اگر امریکا نے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد فوج قرار دیا تو اسے ایران کے خلاف اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔

دبئی پولیس کے پاس نیا ہتھیار آگیا، یہ دراصل کیا چیز ہے؟ جواب جان کر پاکستانی پولیس والوں کو یقین نہیں آئے گا دنیا میں ایسا بھی ہوسکتا ہے

عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر کے معاون خصوصی اور ایرانی جوہری توانائی ایجنسی کے چیئرمین علی اکبر صالحی نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے ممکنہ طور پر پاسداران انقلاب کو دہشت گرد فورس قرار دینا اور اس پر پابندیاں عائدکرنا ایران کے خلاف اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر طے پائے معاہدے کو ختم کرنے کے عالمی سطح پر تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے۔ اگر امریکی صدر نے ایران سے معاہدہ توڑا تو تہران جوابی اقدامات پر مجبور ہوگا۔