امریکہ کو ایسا درد پہنچائیں گے جو اس نے کبھی سہا نہیں ہوگا:شمالی کوریا

امریکہ کو ایسا درد پہنچائیں گے جو اس نے کبھی سہا نہیں ہوگا:شمالی کوریا
امریکہ کو ایسا درد پہنچائیں گے جو اس نے کبھی سہا نہیں ہوگا:شمالی کوریا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ (آئی این پی)شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کو ایسا درد پہنچائیں گے جو اس نے پہلے کبھی نہ سہا ہوگا، امریکہ سیاسی، معاشی اور عسکری محاذ آرائی کا راستہ اختیار کررہاہے ۔

روہنگیا مسلمانوں کیخلاف آپریشن، چین نے میانمار کی حمایت کردی
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شمالی کوریا کے سفیر ہان تائے سونگ کا کہنا تھا کہ عوامی جمہوریہ کوریا کی جانب سے آئندہ اقدامات سے امریکہ کو اس قدر تکلیف پہنچے گی جتنی اس نے تاریخ میں کبھی سہی نہیں ہوگی۔دلائل سے تجزیہ کرکے صیح فیصلہ کرنے کے بجائے واشنگٹن حکومت نے آخر کام سیاسی، معاشی اور عسکری محاذ آرائی کا انتخاب کیا ہے۔جو یہ خواب دیکھ رہی ہے کہ عوامی جمہوریہ کوریا اپنا جوہری پروگرام لپیٹ دے گا، جو آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی ہے۔ نئی پابندیوں کے ذریعے شمالی کوریا کی تیل کی درآمدات کو محدود کیا گیا ہے اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات پر پابندی لگائی گئی ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے یہ نئی پابندیاں شمالی کوریا کے چھٹے اور اب تک کے سب سے بڑے جوہری تجربے کے بعد عائد کی گئی ہیں۔یہی نہیں چین اور روس نے بھی شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔