ایران کے ساتھ جوہری ڈیل تبدیل یا ختم کی جائے، نیتن یاہو

بین الاقوامی

بیونس آئرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کی روک تھام کے لیے عالمی طاقتوں اور تہران کے مابین طے پانے والی ڈیل کو یا تو ختم کر دیا جانا چاہیے یا اس میں ترامیم لازم ہیں۔

میانمار اپنا مسئلہ خود حل کرے:شیخ حسینہ واجد
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بیان جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن کے صدر ماروسیو ماکری کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد دیا۔ نیتن یاہو اپنے اس دورے کے دوران متعدد مرتبہ ایران پر تنقید کر چکے ہیں۔ وہ الزام عائد کرتے ہیں کہ تہران حکومت عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کرتی ہے۔ان کا کہناتھا کہ ایران کے ساتھ جوہری ڈیل ایک بری ڈیل ہے۔ہما را موقف یہ ہے کہ اس یا تو ختم کر دیا جائے یا تبدیل کیا جائے۔ بینجمن نیتن یاہو کسی لاطینی امریکی ملک کا دورہ کرنے والے پہلے برسر اقتدار اسرائیلی وزیر اعظم ہیں۔
واضح رہے رواں ماہ کے آخر میں اسرائیلی وزیر اعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ نیو یارک میں ملاقات طے ہے۔اس ملاقات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کہتی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو 2015کی جوہری ڈیل سے نکال دیں گے۔