میانمار اپنا مسئلہ خود حل کرے:شیخ حسینہ واجد

بین الاقوامی

ڈھاکا(این این آئی)بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہاہے کہ میانماراپنامسئلہ خود ہی حل کرلے۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق شیخ حسینہ کا کہناتھاکہ ڈھاکا حکومت روہنگیا بحران کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھائی گی، جو اگلے ہفتے سے نیو یارک میں شروع ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ میانمار کو اپنے لوگوں کی جانب سے شروع کیے گئے مسئلے کو خود حل کرنا ہو گا۔

روہنگیا مسلمانوں کی اپنے گھروں کو خود جلانے کی تصاویر جعلی نکلیں