روہنگیا مہاجرین قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا: بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ
نئی دہلی(این این آئی)انتہا پسند بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ روہنگیا کے مہاجرین قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں،اس مسئلے پر آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔
میانمار اپنا مسئلہ خود حل کرے:شیخ حسینہ واجد
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن سے سختی کے ساتھ نمٹنا چاہئے۔جموں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں رہنے والے روہنگیامہاجرین سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روہنگیا کے مسلمان دہشت گرد گروپ میں بھرتی کئے جاسکتے ہیں جو سنگین سیکیورٹی چیلنج ہے۔بھارتی وزیرداخلہ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ انہیں شناخت کرکے ملک سے بے دخل کرے کیونکہ40ہزار روہنگیا کے باشندے بھارت میں غیر قانونی قیام کررہے ہیں اور ان میں سے بڑی تعداد جموں،حیدرآباد،ہریانہ ،اترپردیش،دہلی اور راجستھان میں آباد ہیں۔