روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال پر تنقید سے بچنے کے لئے آنگ سان سوچی کا اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت سے انکار

بین الاقوامی

ینگون(صباح نیوز)میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال پر تنقید سے بچنے کے لئے آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔

سعودی عرب، موبائل پھٹنے سے 2 افرادہلاک، 2زخمی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سیشن میں شرکت کرنی تھی لیکن اب ان کی پارٹی ترجمان نے بیان دیا ہے کہ آنگ سان سوچی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔واضح رہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم پر آنگ سان سوچی کو شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ مختلف حلقوں کی جانب سے آنگ سان سوچی سے نوبیل امن انعام کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔یہی نہیں آنگ سان سوچی نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ریاست کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھاکہ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں کسی کو بھی مورد الزام نہیں ٹہرائیں گی اور نہ ہی سرکاری بیان جاری کریں گی۔