ایران ، شام میں برقی نظام بحال اور نئے بجلی گھر تعمیر کرے گا

بین الاقوامی

دمشق /تہران (آئی این پی )ایران ، شام میں جنگ سے تباہ حال شہر حلب میں برقی نظام بحال اور نئے بجلی گھر تعمیر کرے گا۔

چوری کے الزام میں گرفتار ہونیوالا نوجوان سپر ماڈل بن گیا
غیر ملکی میڈیاکے مطابق شام کی حکومت نے ایران کی ایک کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت وہ جنگ سے تباہ حال شہر حلب کے لیے گیس سے چلنے والے 5 بجلی گھر فراہم کرے گی۔اس معاہدے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایران مستقبل میں شام کی تعمیر نو اور بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ معاہدہ شام کے بجلی کے وزیر زہیر خربوطلی کے تہران کے دورے کے موقع طے پانے والے وسیع تر اتفاق رائے کے نتیجے میں طے پایا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی کمپنیوں کو شام میں بجلی کے نظام کی بحالی اور انفراسٹرکچر کے ٹھیکے دیے جائیں گے۔حلب کا ٹھیکہ ایک ایرانی کمپنی مبنا کو دیا گیا ہے جس کی مالیت 13 کروڑ یورو کے لگ بھگ ہے۔