’سالگرہ کی خوشی میں کل میزائلوں کی بارش کریں گے‘

’سالگرہ کی خوشی میں کل میزائلوں کی بارش کریں گے‘
’سالگرہ کی خوشی میں کل میزائلوں کی بارش کریں گے‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کی طرف سے امریکا کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ تو بہت عرصے سے جاری تھا لیکن پہلی دفعہ شمالی کوریا نے ایک ایسا قدم اٹھا لیا ہے کہ امریکا واقعی خوف میں مبتلا ہوگیا ہے۔
اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق کل (15 اگست) شمالی کوریا کے بانی کم ال سنگ کا یوم پیدائش ہے اور موجودہ صدر کم جونگ ان نے اس دن کو میزائلوں کے ساتھ یاد گار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شمالی کوریائی صدر کا کہنا ہے کہ کل دو عدد موسودان میزائل ملک کے مشرقی ساحل پر نصب کردئیے جائیں گے، اور یہ میزائل امریکا کو نشانہ بانے کے لئے مکمل طور پر تیار ہوں گے۔

چین نے امریکہ اور اس کے حامیوں کو ایک اور جھٹکا دے دیا، ایسی جگہ اپنے جنگی طیارے پہنچادئیے کہ بہت سے ممالک کی نیندیں اُڑادیں
اخبار کے مطابق موسودان میزائل کی رینج 1800میل ہے اور پہلی دفعہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل پر ایک ایسا ہتھیار نصب کردیا ہے جو براہ راست امریکا تک پہنچ سکتا ہے۔ مغربی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ میزائل بحرالکاہل میں امریکی علاقے گوام کوباآسانی نشانہ بناسکتا ہے۔ شمالی کوریا سے گوام کا فیصلہ تقریباً 2ہزار میل ہے ۔ شمالی کوریا کل ان میزائلوں کا ٹیسٹ بھی کرے گا، جو کہ اس میزائل کی پہلی ٹیسٹ فلائٹ ہوگی۔