بھارتی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے لیا

بھارتی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے لیا
بھارتی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فورسز نے حریت رہنمایاسین ملک کوحراست میں لے لیا، کشمیری میڈیا کے مطابق یاسین ملک نوگام میں ایک جنازے میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ بھارتی فورسز نے حریت رہنما کو حراست میں لے لیا اورپولیس سٹیشن میں بندکردیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کے یوم آزادی کا جشن منایا گیا اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی اور مختلف اضلاع میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر پاکستانی پرچم لہرایا گیااور قومی ترانہ بھی گایا،تقریب میں پاکستان کی بقا و سلامتی اور آزادی کشمیر کےلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔