1000 علماءنے حافظ سعید کے خلاف بڑا اعلان کردیا، کیا کہا؟ نیا ہنگامہ برپاہوگیا

1000 علماءنے حافظ سعید کے خلاف بڑا اعلان کردیا، کیا کہا؟ نیا ہنگامہ برپاہوگیا
1000 علماءنے حافظ سعید کے خلاف بڑا اعلان کردیا، کیا کہا؟ نیا ہنگامہ برپاہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں 1000سے زائد علماءنے بھارت اور امریکا کو اپنی وفاداری کا یقین دلانے کے لئے یک زبان ہوکر اقوام متحدہ سے مطالبہ کردیا ہے کہ جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان علماءکا کہنا ہے کہ حافظ سعید ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ہیں اور بھارت مخالف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ بھارتی علماءنے یہ مطالبہ بدھ کے روز منظور کی گئی ایک قرارداد میں کیا۔ قرار داد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی برائے انسداد دہشتگردی کو بھیجی گئی جبکہ اس کی نقل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ارسال کی گئی۔

شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان جنگ کا خطرہ شدید ، اگر امریکا فیصلہ کرائے تو کتنے سیکنڈ میں ایٹم بم گرا سکتا ہے؟ تفصیلات جان کر آپ کا بھی منہ کُھلا کا کُھلا رہ جائے گا
قرارداد پیش کرنے والے مذہبی سکالر عبدالرحمن انجاریہ ’اسلامک ڈیفنس سائبر سیل‘ نامی این جی او کے سربراہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ”حافظ سعید اور ان کی تنظیم عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔ وہ بھارت کو اپنا دشمن نمبر ایک کہتے ہیں لیکن دراصل وہ خود امن و انسانیت کے دشمن ہیں۔ ہم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ ہم نے یہ مطالبہ ایک قرارداد کی صورت میں کیا ہے جس کی منظوری ملک کے ایک بڑے مدرسے میں دی گئی اور 1000سے زائد علماءنے اس پر دستخط کئے ہیں۔“