بھارت میں ختم کئے جانے والے نوٹ کیا چیز بنانے کیلئے دھڑا دھڑ دبئی بھیجے جارہے ہیں؟ جان کر آپ بھی سوچیں گے کہ بے کار نوٹوں کے اس فائدے کا آپ کو پہلے کیوں معلوم نہ تھا
نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بڑے کرنسی نوٹ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو سینکڑوں ٹن نوٹ آن واحد میں ردی بن گئے، مگر اس ردی کا اب کیا استعمال کیا جائے گا، اس سوال کا جواب آپ کو واقعی حیران کردے گا۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرنسی کے مسنوخ شدہ 500 اور 1000 روپے کے نوٹ ٹنوں کے حساب سے دبئی بھیجے جا رہے ہیں جہاں ان کا انتہائی دلچسپ استعمال کرتے ہوئے انہیں فرنیچر اور ڈیکوریشن کی اشیاءبنانے میں استعمال کیا جائے گا۔ بظاہر تو یہ بات بہت حیران کن نظر آتی ہے لیکن بھارتی حکومت کے منسوخ شدہ نوٹ اٹھانے والی کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ واقعی ایسا ہوگا۔
’ہم نے تیسری عالمی جنگ کی تیاری کرلی ہے اور اسرائیل کو تباہ کردیں گے‘ اہم اسلامی ملک نے ایسی دھمکی دے دی کہ ٹرمپ کے ہاتھوں کے طوطے اُڑگئے
رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی کمپنی کے سربراہ پی کے میاں محمد نے بتایا کہ بھارتی ریزرو بینک نے نوٹوں کی منسوخی سے قبل ان سے رابطہ کیا تھا لیکن اس وقت انہیں معلوم نہیں تھا کہ حکومت کیا کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے منسوخ شدہ نوٹوں کو ٹھکانے لگانے کا ٹھیکہ انہیں دیا ہے اور اب ان کی کمپنی ہر ہفتے تقریباً 60 ٹن منسوخ شدہ نوٹ اٹھارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نوٹ تھرموکیمیکل پلپنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے کاغذی گودے میں تبدیل کرکے لکڑی کے گودے کے ساتھ مکس کئے جائیں گے اور اس کے بعد انہیں ہارڈ بورڈ اور فائر بورڈ بنانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اس مٹیریل کو فرنیچر بنانے اور ڈیکورشن کی اشیاءبنانے کے لئے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ تو عین ممکن ہے کہ منسوخ شدہ بھارتی کرنسوںنوٹوں سے بنی کوئی کرسی یا میز کسی روز آپ کے ہاں بھی پہنچ جائے۔