مصرمیں منشیات کا استعمال ، وزارت یک جہتی کے 26 ملازمین معطّل

مصرمیں منشیات کا استعمال ، وزارت یک جہتی کے 26 ملازمین معطّل
مصرمیں منشیات کا استعمال ، وزارت یک جہتی کے 26 ملازمین معطّل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(این این آئی)مصر میں یکجہتی کی خاتون وزیر غادہ والی نے اپنی وزارت کے 26 ملازمین کو کام سے روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ملازمین میں منشیات کا استعمال ثابت ہو چکا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ انسداد منشیات کے قومی منصوبے پر عمل درآمد کے سلسلے میں ملک کے مختلف صوبوں میں وزارت یکجہتی کے ڈائریکٹوریٹس کے ملازمین میں منشیات کے استعمال کے انکشاف کی مہم کا آغاز ہوا۔بیان کے تحت اب تک قاہرہ ، جیزہ اور سکندریہ کے صوبوں میں 472 ملازمین کا تجزیاتی ٹیسٹ ہو چکا ہے۔ اس کے نتیجے میں 26 افراد میں نشہ آور مواد کا استعمال مثبت نکلا ہے، اس مواد میں حشیش اور ٹراماڈول شامل ہے۔
لہذا وزیر یکجہتی نے ان ملازمین کو کام سے روک دینے اور انہیں استغاثہ کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔وزارت کے مطابق معطلی کی مدت کے بعد اگر ان افراد میں دوبارہ سے منشیات کا استعمال جاری رکھنے کے ثبوت ملے تو انہیں سزا کے طور پر ملازمت سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔

بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرکے فیصلے پرافسوس،سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا:شاہ سلمان