’اپنی پوری فوجی طاقت سے اس ملک کو سبق سکھانے لگے ہیں‘ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے سب سے خطرناک اعلان کردیا، ایک اور بڑی جنگ کا خطرہ شدید ہوگیا
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کی جانب سے امریکا کو پے درپے دھمکیوں کے بعد بالآخر اب امریکہ نے بھی جوابی کرتے ہوئے خوفناک دھمکی دے ڈالی ہے کہ شمالی کوریا کو ایسا خوفناک سبق سکھایا جائے گا کہ جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر پالیسی ایڈوائزر سٹیفن ملر نے شمالی کوریا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہر قیمت پر امریکی اتحادیوں اور خصوصاً جاپان کا تحفظ کیا جائے گا اور شمالی کوریائی حکومت کو اس کی اشتعال انگیزی پر شک و شبہ سے بالاتر عسکری طاقت کا پیغام دیا جائے گا۔
’اس کے پنجرے کو آگ لگانے سے پہلے اس سے کہا تھا کہ۔۔۔‘ 2 سال قبل اردن کے اس پائلٹ کو جلانے والا داعش کا کارکن منظر عام پر آگیا، ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں
انہوں نے یہ بیان جاپانی وزیراعظم شنزوآبے کے ساتھ ملاقات کے بعد دیا، جسے امریکہ کی جانب سے طاقت کا پرزور اظہار قرار دیا جارہا ہے۔ سٹیفن ملر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی افواج کی ایک عظیم تعمیر نو شروع کی جائے گی جس کے بعد امریکہ کی عسکری طاقت دنیا کے تصور سے کہیں بڑھ جائے گی۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ اس میں وقت لگ سکتا ہے اور ایسی صورت میں امریکہ فوری طور پر کوئی جواب دے گا؟ تو ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہوگا اور امید کا اظہار کیا کہ شمالی کوریا اس پیغام کو بہت اچھی طرح سمجھ گیا ہوگا۔
امریکہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب امریکی پیسفک کمانڈ کی جانب سے حال ہی میں اس بات کی تصدیق کی جا چکی ہے کہ شمالی کوریا نے شمال مغربی شہر کیوسانگ کے قریب ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے یہ وارننگ بھی جاری کی گئی کہ یہ اپنے پہلے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کےلئے تیار ہے۔