ملائشین ائیر لائنز کا طیارہ ہائی جیک ہو گیا؟

ملائشین ائیر لائنز کا طیارہ ہائی جیک ہو گیا؟
ملائشین ائیر لائنز کا طیارہ ہائی جیک ہو گیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن،نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جب کچھ سمجھ نہ آئی تو مغربی تفتیش کاروں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ ہو نہ ہو طیارے کو اغواءکر لیا گیا ہے۔اُن کا خیال ہے کہ شاید جہاز اغواءکرنے کے بعد مغرب کے سمت گیا ہو گا اور اغواءکاروں نے اِسے بھارت کی حدود میں واقع جزائر انڈیمن میں اُتار لیا ہو تاہم بھارت کا کہنا ہے کہ جزائر انڈیمن میں چار رن ویز ہیں اور اِن میں سے کوئی بھی جمبو کی لینڈنگ نہیں کروا سکتا۔ ایک سینئر پولیس آفیسر کے مطابق ہائی جیکنگ کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا ۔دوسری جانب ملائشیا کی ائیر فورس کا کہنا ہے کہ جہاز کو رڈار پر آخری بار ملائیشیا کے مغرب میں دیکھا گیا اور اِس کے بعد جہاز کا رابطہ منقطع ہوگیا ۔ جبکہ تفتیش کار یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ جہاز نے سیٹلائیٹ کو بھی سگنل بھیجے اور اگر اِن سگنل کا علم ہو جاتا ہے تو جہاز کی بالکل صحیح جگہ تلا ش کرنے میں مدد ملے گی۔