میانمار بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کو اپنے گھروں میں واپس آنے کی اجازت دے:اقوام متحدہ

بین الاقوامی

منیلا (آئی این پی ) اقوام متحدہ نے میانمار پرزوردیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کو اپنے گھروں میں واپس آنے کی اجازت دے۔

یمن ، فوجی کیمپ کے باہر دھماکہ ،4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ انتوگٹرس نے فلپائن میں سربراہ اجلاس کے موقع پر میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کے ساتھ ملاقات کی۔ اجلاس میں سوچی پر عالمی دباو بڑھانے کے لئے زوردیا گیا تاکہ وہ مسلم اقلیت کے بحران کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن بھی آج سوچی سے ملاقات کریں گے۔ ڈھائی ماہ کے دوران 6 لاکھ روہنگیا مسلمان قریبی ملک بنگلہ دیش نقل مکانی کرگئے ہیں۔