قندھار،طالبان کا فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ، 22 پولیس اہلکار ہلاک،15 زخمی
کابل(آئی این پی ) قندھار میں طالبان کے پولیس چیک پوسٹوں پر حملے میں 22 پولیس اہلکار ہلاک اور 15 زخمی جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 40 طالبان ہلاک ،25 زخمی ہوگئے۔
میانمار بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کو اپنے گھروں میں واپس آنے کی اجازت دے:اقوام متحدہ
افغان میڈیا کے مطابق قندھار میں طالبان نے ضلع میوند اور زہاری میں پولیس کی چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 22 پولیس اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔قندھار پولیس ترجمان نے 22 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چند سالوں میں یہ طالبان کا ایک بڑا حملہ تھا تاہم فورسز کی جوابی کارروائی میں 40 طالبان ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے جبکہ فورسز نے 4 خودکش بمباروں کو بھی مار ڈالا۔