دہشت گردی غربت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز پر قابو پانے کے لئے عالمی ردعمل کی ضرورت ہے :اعزاز چوہدری

دہشت گردی غربت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز پر قابو پانے کے لئے عالمی ...
دہشت گردی غربت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز پر قابو پانے کے لئے عالمی ردعمل کی ضرورت ہے :اعزاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے دہشت گردی غربت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز پر قابو پانے کے لئے عالمی ردعمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ امریکی وزیر خارجہ کے پاکستان کے دوروں سے تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملی اور کشیدگی میں کمی آئی ہے۔

پی ایس پی اور ایم کیوایم ضم ہوں یا الگ الگ سیاست کریں ،تصادم نہیں ہونا چاہیے :ڈی جی رینجرز
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ افیئرز کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے علاقائی اور عالمی چیلنجز کا تذکرہ کیا ،جن کا آج کی دنیا کو سامنا ہے اورعسکریت پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا قومی اتفاق رائے نے سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں بہت مدد کی۔ یہ کامیابیاں زبردست اقتصادی اور جانوں کی قربانی کے بعد حاصل ہوئی ہیں۔یہی نہیں انہوں نے پاکستان کی شاندار اقتصادی کامیابیوں کا ذکر کیا جو ملک میں امن و امان کی بہتر ورتحال کے باعث حاصل کی گئی ہیں۔