اسرائیلی بینک انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں:ہیومن رائٹس واچ

اسرائیلی بینک انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں:ہیومن رائٹس واچ
اسرائیلی بینک انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں:ہیومن رائٹس واچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(آئی این پی )انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے خبردار کیا ہے کہ متعدد اسرائیلی بینک مغربی کنارے میں تعمیراتی منصوبوں کے لیے قرضے کی صورت میں رقوم فراہم کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

ایران ، شام میں برقی نظام بحال اور نئے بجلی گھر تعمیر کرے گا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اسرائیل کے بینک ایسے قرضے مکانات خریدنے والوں اور ایسی کمپنیوں کو فراہم کرتے ہیں جو مقبوضہ فسلطینی علاقے میں یہودی آباد کاری میں ملوث ہیں۔ ادارے نے اسرائیلی مالیاتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اس عمل کو ترک کریں۔واضح رہے کہ 1967 کی جنگ کے بعد سے اسرائیل، مغربی کنارے، غزہ پٹی اور مشرقی یروشلم پر قابض ہے جبکہ بین الاقوامی برادری اس قبضے کو غیر قانونی مانتی ہے۔