بھارتی ریاست گجرات میں پتی دار کمیونٹی کا احتجا جی مظا ہرہ ، 2 بسیں نذر آتش

بھارتی ریاست گجرات میں پتی دار کمیونٹی کا احتجا جی مظا ہرہ ، 2 بسیں نذر آتش
بھارتی ریاست گجرات میں پتی دار کمیونٹی کا احتجا جی مظا ہرہ ، 2 بسیں نذر آتش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی ریاست گجرات میں پتی دار کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کی گرفتاریوں کے خلاف مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے 2 بسوں کو نذر آتش کردیا۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا2024اور2028 کے اولمپکس کے میزبان شہروں کااعلان
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست گجرات میں اشتعال انگیزی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بی جے پی کی منعقدہ تقریب یوتھ ونگ میں رکاوٹ ڈالنے کی وجہ سے پولیس نے کچھ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جس کے بعد پتی دار کمیونٹی کے مظاہرین نے مشتعل ہوکر 2 بسوں کو نذرآتش کردیا جبکہ ان مظاہرین نے پولیس اہلکار و ں پر پتھراؤ بھی کیا تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ شہر سورت میں پاٹیلز کی ایک ملین آبادی ہے جو پتی دار کے نام سے جانی جاتی ہے جبکہ پتی دار کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں نے سال 2015میں ایک نیا رہنما بنایا جس کے بعد ریاست کے متعدد حصوں میں پتی داروں کی نوکری آسامیوں کیلئے مظاہرے کئے گئے ۔