کولمبو میں تیز بارش کے باعث کچرے کا ٹیلہ بستی پر گر گیا،4بچوں سمیت 16افراد ہلاک، درجنوں زخمی

کولمبو میں تیز بارش کے باعث کچرے کا ٹیلہ بستی پر گر گیا،4بچوں سمیت 16افراد ...
کولمبو میں تیز بارش کے باعث کچرے کا ٹیلہ بستی پر گر گیا،4بچوں سمیت 16افراد ہلاک، درجنوں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں تیز بارش کے باعث کچرے کا ٹیلہ بستی پر گر گیا جس کے نتیجے میں 4بچوں سمیت 16افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

میرے پاپا جاسوس نہیں ہیں ،جب سے وہ گرفتار ہوئے ہیں سندھ سرکار نے منہ پھیر لیاہے :عذیر بلوچ کی بیٹی منظر عام پرآ گئیں

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بستی پر کچرے کا ٹیلہ گرنے سے 140کچے گھروں کو نقصان پہنچا، امدادی ٹیموں کی جانب سے کچرے کے ٹیلے تلے دبے افراد کوباہر نکالا جا رہا ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبعی امداد دینے کے لئے قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ کچرے کے ٹیلے کی اونچائی 300 فٹ تھی ، بھاری  مشینری کے زریعے کچرے کے ڈھیر کو اٹھایا جا رہا ہے۔اینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کچرے کا ٹیلہ گرتے ہی زور دار گرجتی ہوئی آواز آئی جس کے ساتھ ہی کئی گھروں کی چھتیں گرگئیں اور ہر طرف کالا پانی اور کچرا پھیل گیا۔