پاکستانی جوہری ہتھیاروں کیلئے فکرمند رہنے والے امریکہ کے ایٹمی ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کا خدشہ

پاکستانی جوہری ہتھیاروں کیلئے فکرمند رہنے والے امریکہ کے ایٹمی ہتھیار دہشت ...
پاکستانی جوہری ہتھیاروں کیلئے فکرمند رہنے والے امریکہ کے ایٹمی ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی جوہری ہتھیاروں کیلئے فکرمن رہنے والے امریکہ کے ایٹمی ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کا خدشہ پید ا ہو گیا ہے۔ایک امریکی تھنک ٹینک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ہے ترکی میں موجود امریکی جوہری ہتھیا ر وں تک دہشت گردوں کو رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
جرمن نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک امریکی تھنک ٹینک نے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ ترکی میں موجود امریکی جوہری ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے یہ رپورٹ پیر کے روز جا ری کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ترکی کے جنوب میں امریکہ کے زیراستعمال انچرلک فوجی اڈے میںتقریبا 50 جوہری ہتھیار موجودہیں ۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ فوجی اڈے کے ترک کمانڈر کو گزشتہ ماہ ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے جرم میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
رپورٹ میں تھنک ٹینک نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ ترکی میں کسی بدامنی کی صورت میں امریکہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کو کیسے ممکن بنائے گا؟