15 سالہ لڑکی کا گینگ ریپ کرنے کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لئے اس کے ساتھ ایسا خوفناک ترین کام کردیا گیا کہ ہر شہری لرز کررہ جائے

15 سالہ لڑکی کا گینگ ریپ کرنے کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لئے اس کے ساتھ ایسا ...
15 سالہ لڑکی کا گینگ ریپ کرنے کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لئے اس کے ساتھ ایسا خوفناک ترین کام کردیا گیا کہ ہر شہری لرز کررہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی جرائم کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔ ہر روز اس ملک میں عصمت دری کے متعدد واقعات پیش آتے ہیں، تاہم ریاست مدھیا پردیش میں پیش آنے والا تازہ ترین واقعہ تو اس قدر لرزہ خیز ہے کہ تصور کر کے ہی انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ 

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دو درندہ صفت نوجوانوں نے آٹھویں کلاس کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر پکڑے جانے کے خوف سے اس پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ لڑکی کو نازک حالت میں مدھیا پردیش کے ایک میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ ایک ہفتے تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دنیا سے رخصت ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ 7 دسمبر کے روز دیول گاؤں میں پیش آیا۔ لڑکی گھر میں اکیلی تھی جب دونوں ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔ المیہ دیکھئے کہ اس مظلوم لڑکی کی دردناک موت کا واقعہ ایک ایسے وقت پر پیش آیا ہے جب مدھیا پردیش کے وزیراعلیٰ کو ایک نیا قانون متعارف کروانے پر خواتین کے حقوق کا چیمپیئن قرار دیا جا رہا ہے۔
ریاست مدھیا پردیش بھارت میں جنسی جرائم کے حوالے سے سرفہرست ہے۔ اس ریاست کی اسمبلی نے حال ہی میں جنسی زیادتی کے مجرموں کے لئے سزائے موت کا قانون پاس کیا ہے جسے حتمی منظوری کے لئے صدر کے پاس بھیجا گیا ہے۔