جنونی بھارتی وزیر دفاع کا تازہ بیان جسے پڑھ کر انسان سر پیٹنے پر مجبور ہوجائے

جنونی بھارتی وزیر دفاع کا تازہ بیان جسے پڑھ کر انسان سر پیٹنے پر مجبور ہوجائے
جنونی بھارتی وزیر دفاع کا تازہ بیان جسے پڑھ کر انسان سر پیٹنے پر مجبور ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی عوام کی بدقسمتی دیکھئے کہ اسے ایسے رہنما ملے ہیں کہ جو امن سے زیادہ جنگ کی خواہش رکھتے ہیں۔ حال ہی میں ریاست منی پور میں باغیوں نے حملہ کرکے 18 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا جس کے بعد بھارت نے برما کی سرحد کے اندر مبینہ فوجی کارروائی کی اور اب بھارتی وزیر دفاع نے اس کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایسی ہی مزید کارروائیوں کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ جے پور شہر میں سرحدی سلامتی کے بارے میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکار نے اپنی جنونیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے پچھلے 40 سے 50 سال کے دوران کوئی جنگ نہیں کی ہے جس کی وجہ سے اس کی اہمیت کم ہوگئی ہے۔ ان کے الفاظ بھارت کے اس جنگی جنون کی بازگشت ہیں جو حالیہ دنوں میں بھارتی رہنماﺅں کا دماغ ماﺅف کرتا نظر آیا ہے۔ انہوں نے کہا، ”ایک حالیہ واقعے نے قومی سلامتی کا منظر نامہ بدل دیا ہے اور لوگوں کی ذہنیت میں بھی تبدیلی نظر آرہی ہے۔“
جہاں ایک طرف وزیر موصوف نے اپنی شدت پسندی پر مبنی سوچ کا اظہار کیا اور اس میں بھارتی عوام کو بھی منسلک کیا وہیں یہ مضحکہ خیز بات بھی کہہ دی کہ وہ جنگ کی طرف داری نہیں کررہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت کے اس قسم کے بیانات اور سوچ نہ صرف ہمسایہ ممالک کے لئے باعث تشویش ہیں بلکہ بھارتی عوام کے مستقبل کے لئے بھی افسوسناک خبر ہیں۔