امریکی طالب علم بیمارتھا، انسانی بنیادوں پر رہا کیا: شمالی کوریا

امریکی طالب علم بیمارتھا، انسانی بنیادوں پر رہا کیا: شمالی کوریا
امریکی طالب علم بیمارتھا، انسانی بنیادوں پر رہا کیا: شمالی کوریا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیئول(ڈیلی پاکستان آن لائن) گذشتہ دنوں شمالی کوریا کی جانب سے امریکی شہری کو رہا کرنے پر سیئول نے اپنا  مئوقف دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شہری دوران سزا بیمار ہوگیا تھا جسے محض انسانی بنیادوں پر رہائی دی گئی۔


شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق اوٹو فریڈریک وارم بیئر نامی امریکی طالبعلم شمالی کوریا کے ایک لیبر کیمپ میں مشقت کے دوران اچانک بیمار ر ہونے کے بعد سکتہ کا شکار ہو گیا جس کی اطلاع ملنے پر امریکی وزارت خارجہ نے شمالی کوریا سے اٹو کی رہائی کی در خواست کی جس پر15 سال قید کاٹنے والے اوٹو کو 18ماہ کی قید کے بعد رہا کر دیا گیا۔ شمالی کوریاکے حکام کا کہناہے کہ اوٹو کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر رہا کیا گیا ہے۔

شمالی کوریا نے امریکی طالب علم اوٹو وارمبیئرکو رہا کردیا: وزیر خارجہ
واضح رہے کہ ورجینیا یونیورسٹی کے طالب علمی ورامبیئر کو رواں برس مارچ میں شمالی کوریا کے خلاف بغاوت کے الزام میں15سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔