پیر س حملے، خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان میدان میں آ گئے ،فرانسیسی صدر کو فون ،بڑا اعلان کر دیا
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فرانسیسی صدر فرانسو اولاند کوٹیلیفون کیا ہے ۔ شاہ سلیمان نے پیرس میں دہشت گرد حملوں کی کارروائیوں کی پرزور مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔ العربیہ کے مطابق دونوں رہ نماﺅں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ شاہ سلمان نے فرانسیسی صدر سے کہا کہ دہشت گرد پوری دنیا کے امن واستحکام کے دشمن ہیں،دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ دنیا کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کیخلاف مل کر جنگ جاری رکھیں گے۔
اس سے قبل شاہ سلمان نے ٹوئیٹرپر ایک پیغام میں پیرس حملوں سے متعلق لکھا کہ اسلام کا ایسے وحشیانہ افعال سے کوئی تعلق نہیں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ مزید موثربنانے کی ضرورت ہے ۔