’اگر غربت سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہو تو اس آدمی کی تصویر اپنے گھروں میں لگا لو‘ چینی حکومت نے گاﺅں میں رہنے والے چینیوں کو عجیب ترین حکم دے دیا

بین الاقوامی

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتیں اپنے شہریوں کی غربت ختم کرنے کے لیے کئی طرح کے اقدامات کرتی ہیں لیکن چینی حکومت نے جنوب مشرقی علاقے کے دیہات میں لوگوں کو اپنی غربت ختم کرنے کے لیے ایسا حکم دے دیا ہے کہ سن کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔ ساﺅتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اس علاقے کے دیہات میں زیادہ تر لوگ عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے گھروں میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تصاویر لگی ہوئی ہیں۔چینی حکومت کی طرف سے انہیں حکم دیا گیا ہے کہ ”اگر اپنی غربت ختم کرنا چاہتے ہوں تو یہ تصویریں ہٹا کر ان کی جگہ چینی صدر شی جن پنگ کی تصاویر لگا لو۔“

داعش کے قبضے سے واپس حاصل کئے گئے عرب شہر میں گشت کے دوران فوجیوں کو زمین ناہموار نظر آئی، کھود کر دیکھا تو اندر کیا چیز دبائی گئی تھی؟ دیکھ کر ہر کسی کے واقعی ہوش اُڑگئے
جیانگ ژی صوبے کے اس یوگن نامی علاقے کی آبادی 10لاکھ سے زائد ہے،جن میں 10فیصد مسیحی برادری ہے۔ اس علاقے میں غربت کی شرح بہت زیادہ ہے اور 11فیصد سے زائد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ شی حکومت نے 2020ءتک ملک سے غربت کا مکمل خاتمہ اپنی اولین ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے جس پر مقامی حکومت نے بھی حالیہ عرصے میں علاقے کی غربت ختم کرنے کے لیے کوشش تیز کی ہیں جن میں عیسائیوں کو گھروں سے مذہبی تصاویر، صلیب کے نشانات اور مذہبی کتابیں ہٹانے اور شی جن پنگ کی تصاویر لگانے کا حکم نامہ بھی شامل ہے۔مقامی حکومت کے عہدیدار شی ژان کا اس حوالے سے کہنا ہے تھا کہ ”ہم نے شی جن پنگ کی ہزاروں تصاویر علاقے میں تقسیم کر دی ہیں۔ ہمارے ان اقدامات سے لوگوں کا پارٹی کی مدد پر یقین بڑھے گا اور اپنے مسائل کے حل کے لیے زیادہ سے زیادہ انتظامیہ کے پاس آئیں گے۔“