اوباما بھی بش کےنقش قدم پر

اوباما بھی بش کےنقش قدم پر
اوباما بھی بش کےنقش قدم پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(نیوزڈیسک)صدر اوباما کی انتظامیہ جارج ڈبلیو بش کا کانگرس سے2001ءمیں حاصل کردہ اجازت نامہ استعمال کر رہی ہے جسے وہ بنیاد بنا کر اسلامی ریاستوں شام اور عراقISIS کے خلاف فوجی حملوں کے لئے استعمال کرے گی اور یہ اجازت نامہ القاعدہ پر بھی لاگو ہو گا۔ ہم یقین کرتے ہیں کہ صدر اوباما اس اجازت نامے کو اسلامی ریاستوں پر فوجی قوت استعمال کرنے کے لئے بطور قانونی جواز استعمال کر سکتا ہے جس میں فضائی حملے بھی شامل ہوں گے۔

ایک سینئر ایڈمنسٹریشن آفیسر نے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس ضمن میں تھوڑی دیر قبل صدر بارک اوباما نے ٹیلی ویژن پر تقریر بھی کی ہے، جبکہ دوسری طرف قانونی ماہرین اس نظریے کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، کیونکہ یہ تھیوری ایک اہم ڈویلپمنٹ ہے، کیونکہ صدر بش کے سخت حریف اور مخالف اوباما نے بطور صدارتی امیدوار یہ دلائل دیئے تھے کہ وائٹ ہاﺅس بغیر کسی ایمرجنسی صورت حال کے جنگ نہیں کرے گا۔ اوباما نے2007ءمیں کہا تھا کہ آئین کے تحت صدر کے پاس اس بات کا اختیار نہیں ہے کہ وہ بغیر کسی فوجی خطرے کے کسی کے خلاف فوجی قوت استعمال کر سکے، لیکن اب وہی صدر اوباما اس بات پر یقین رکھتا نظر آتا ہے کہ اسلامی ریاستوں کے خلاف2001ءوالا اجازت نامہAUMF فوجی قوت کے استعمال کے لئے کافی ہے، کیونکہ یہ ایک انسداد دہشت گردی کا حربہ ہے، اس لئے وائٹ ہاﺅس آئی ایس آئی ایس کے خلاف فضائی حملوں کے استعمال میں بڑا محتاط ہے کیونکہ یہ دہشت گردوں کے جواب میں کمپین ہے جنگ نہیں۔ وائٹ ہاﺅس کے پریس سیکرٹری نے جمعرات کو رپورٹرر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چونکہ آئی ایس آئی ایس القاعدہ کا ہی تسلسل ہے۔ ماضی میں عراق میں اس کا نام القاعدہ تھا اور تکنیکی لحاظ سے بھی یہ القاعدہ ہی کا تسلسل ہے تو کانگرس کی سابقہ منظوری جو اس نے 9/11 حملوں کے بعد دی تھی، کو بڑھایا جا سکتا ہے اس نے بتایا کہ القاعدہ کی کارروائیوں میں کوئی کمی نہیں آئی صرف اس کا نام تبدیل ہو گیا ہے۔ یہاں اس نے القاعدہ اور آئی ایس آئی ایس کے جنگجوﺅں سے مسلسل مل کر کام کرنے کا حوالہ بھی دیا اور کچھ القاعدہ کے نمائندے بھی آئی ایس آئی ایل کو اسامہ بن لادن کا جانشین ظاہر کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ آئی ایس آئی ایل ایک اور دہشت گرد تنظیم کا نام ہے۔ یونیورسٹی آف لاءسکول کے پروفیسر رابٹ نے بتایا ہے کہ کانگرس کے بش والے اجازت نامے کے استعمال کے حق میں یہ ایک نامعقول دلیل ہے، کیونکہ اس ضمن میں2001ءکے AUMF کے استعمال کے لئے پہلے موجودہ دہشت گرد تنظیموں کا تعلق القاعدہ سے ثابت کرنا ضروری ہے، کیونکہ اب آئی ایس آئی ایس القاعدہ سے جدا ہو چکی ہے اس لئے اب یہ دلیل کارگر نہیں رہی۔