برطانیہ میں ریفرنڈم ،کھلی دھاندلی کے الزامات

برطانیہ میں ریفرنڈم ،کھلی دھاندلی کے الزامات
برطانیہ میں ریفرنڈم ،کھلی دھاندلی کے الزامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک)ہمارے ہاں الیکشن کی دھاندلی کا ڈھنڈورا دن رات پیٹا جارہا ہے اور لگتا ہے کہ اس کے اثرات دور دور تک پہنچ گئے ہیں برطانیہ میں سکاٹ لینڈ کی علحیدگی کیلئے ہونے والے ریفرنیڈم کیلئے ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت دی گئی جس کیلئے بیلٹ پیپر قبل ازوقت لوگوں میں تقسیم کئے گئے لیکن ان میں سے سینکڑوں غائب ہیں اور ان کے متعلق دھاندلی کا شور بلند ہو رہا ہے سکاٹ لینڈکے محکمہ ڈاک نے انکشاف کیا ہے کہ سینکڑوں بیلٹ پیپرز کا کچھ پتہ نہیں چل رہا اور ایک قصبے کے کئی حصوں میں تو ایک بھی بیلٹ پیپر تقسیم نہیں کیا گیا سٹراتھیون اور جنوبی لنکاشائر کے شہروں کو اندیشہ ہے کہ ان کے ووٹ چوری کر لئے ہیں مقامی حکام نے ذمہ داری پیپر فراہم کرنے والے تھیکیدار پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ چوری شدہ ووٹوں کی اعداد اصل میں کہیں زیادہ ہے اور ان کے کارڈ چوری ہونے کے بعد کوئی بھی انہیں اپنی مرضی سے استعمال کر سکتا ہے جبکہ وہ اسے روکنے کیلئے کچھ بھی نہیں کر سکتے۔