پاکستان سے آزاد کشمیر پر بات کیلئے تیار ہیں، کسی نے چھیڑا تو گن کر گولیاں نہیں چلائینگے، راجناتھ کی ہرزہ سرائی

پاکستان سے آزاد کشمیر پر بات کیلئے تیار ہیں، کسی نے چھیڑا تو گن کر گولیاں ...
پاکستان سے آزاد کشمیر پر بات کیلئے تیار ہیں، کسی نے چھیڑا تو گن کر گولیاں نہیں چلائینگے، راجناتھ کی ہرزہ سرائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھوپال (اے این این ) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کشمیر پر نہیں بلکہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر پر بات چیت کیلئے تیار ہے، اگر کوئی ہم پر گولی چلانے میں پہل کرے گا تو جواب دینے میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرینگے، بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں مسلمانوں کے تمام 72فرقے موجود ہیں۔ بھوپال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت ہمیشہ اپنے ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہشمند اور کسی کو تنگ نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن اگر کوئی ہمیں چھیڑے گا تو ہم گولیاں گن کر نہیں چلائینگے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان رینجرز کے وفد سے ملاقات میں، میں نے واضح کر دیا کہ کشمیر بھارت کا ا ٹوٹ انگ ہے اور رہے گا اور اگر پاکستان چاہتا ہے تو صرف اپنے زیر انتظام کشمیر پر بات کرے ہم اس کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے پاک رینجرز سے کہا ہے کہ ہمارے فوجیوں پر پہلے آپ فائر کرتے ہیں جس کے بعد ہم جواب دیتے ہیںکیوں نہ ہم مل کر دہشت گردی کو نشانہ بنائیں تاکہ اس ناسور کا خاتمہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی23 ہزار کلو میٹر سے زائد طویل سرحد کا تحفظ کرنا ایک چیلنج ہے لیکن میں عوام کویقین دلاتا ہوں کہ سرحد کا بہتر طورپر تحفظ کیا جائے گا۔