فرانس : عدالت نے والدین کو بچے کا نام اپنی پسند سے رکھنے سے روک دیا
پیرس ( آن لائن ) فرانس میں عدالت نے ایک جوڑے کو اپنے بچے کا نام اپنی پسند سے رکھنے سے روک دیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کے علاقے بریٹینی سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے اس کا نام ’’فانچ‘‘ رکھنا چاہا لیکن ہسپتال انتظامیہ نے برتھ سرٹیفکیٹ میں یہ نام لکھنے سے انکار کردیا۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ اس نام میں جو حروف استعمال ہوتے ہیں ان میں ایک حرف nبھی ہے جسے فرانسیسی زبان کا لفظ نہیں سمجھا جاتا۔والدین بضد تھے کہ انہوں نے بچے کا نام fa241ch ہی رکھنا ہے لہٰذا انہوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن عدالت نے بھی انہیں یہ نام رکھنے سے روک دیا اور اپنے ریمارکس میں کہا کہ اس نام میں استعمال ہونے والا حرف 241 فرانسیسی قانون سے مطابقت نہیں رکھتا۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور ترک صدر کے درمیان ملاقات
واضح رہے کہ بریٹینی فرانس کے شمال مغرب میں واقع ہے جہاں کی ثقافت اور زبان ملک کے دیگر حصوں سے مختلف ہے۔ اس جوڑے کا تعلق چونکہ اسی علاقے سے ہے لہٰذا وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے کا نام fa241ch ہی رکھا جائے۔دوسری جانب بچے کے والد جین کرسٹوف برنارڈ کا کہنا ہے کہ وہ ہر صورت میں اپنے بچے کا نام Fa241ch ہی رکھیں گے اور قانونی جنگ جاری رکھیں گے۔