’’سعودی عرب پر حملے کیلئے اس ملک نے باغیوں کو میزائل فراہم کیے اور ۔ ۔ ۔‘‘ امریکہ نے ایسے ملک کا نام لے لیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

’’سعودی عرب پر حملے کیلئے اس ملک نے باغیوں کو میزائل فراہم کیے اور ۔ ۔ ۔‘‘ ...
’’سعودی عرب پر حملے کیلئے اس ملک نے باغیوں کو میزائل فراہم کیے اور ۔ ۔ ۔‘‘ امریکہ نے ایسے ملک کا نام لے لیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا نے ایک بار پھر ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شہروں پر جن میزائلوں سے حملہ کیا گیا وہ ایران نے فراہم کیے تھے۔

 ایک پریس کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل نمائندہ نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ یمن سے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہروں کو جن میزائلوں سے نشانا بنایا وہ ایران نے فراہم کیے تھے، نکی ہیلی نے واشنگٹن کے فوجی اڈے پر صحافیوں کو میزائل کی باقیات دکھاتے ہوئے کہا کہ ایران ہتھیاروں کے پھیلاؤ سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ کرکے خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے اہلکاروں نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میزائل کے ٹکروں کا جائزہ لیا اور تحقیقاتی رپورٹ میں کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملے کے لیے داغے گئے میزائلوں کی ساخت یکساں ہیں۔ ان کے ٹکروں پر ایرانی کمپنی شاہد بغیری انڈسٹریل گروپ کے لوگو سے ملتا جلتا نشان تھا جسے اقوام متحدہ بلیک لسٹ کر چکی ہے۔