شمالی کوریائی بحران پر روس مدد نہیں کر رہا: امریکی صدر

شمالی کوریائی بحران پر روس مدد نہیں کر رہا: امریکی صدر
شمالی کوریائی بحران پر روس مدد نہیں کر رہا: امریکی صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈز ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس شمالی کوریا پر اپنا دباؤ نہیں بڑھا رہا۔ عالمی برادری کو شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار سازی کے سلسلے کو روکنے کے لیے روسی مدد کی اشد ضرورت ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے واضح کیا کہ شمالی کوریا کے مسئلے کے حل کے سلسلے میں چین کی مدد جاری ہے لیکن روس تعاون سے گریز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار سازی کے سلسلے کو روکنے کے لیے روسی مدد کی اشد ضرورت ہے۔ امریکی صدر نے یہ بھی بتایا کہ شمالی کوریا کے موضوع پر انہوں نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ جمعرات کو ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی ہے۔

عراقی حکومت ہتھیاروں کو اپنے تک محدودرکھے: شیخ علی سیستانی