امریکہ علی خامنہ ای کے اثاثوں کی تشہیر کرے گا، کانگریس نے بل منظور کرلیا

امریکہ علی خامنہ ای کے اثاثوں کی تشہیر کرے گا، کانگریس نے بل منظور کرلیا
امریکہ علی خامنہ ای کے اثاثوں کی تشہیر کرے گا، کانگریس نے بل منظور کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آن لائن)امریکہ کے ایوان نمائندگان نے ایک مجوزہ قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت محکمہ خزانہ ایرانی قیادت اور بالخصوص سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اثاثوں کی فہرست کی تشہیر کا پابند ہوگا۔

رہتی دنیا تک ہمارا وطن قائم رہے گا، ہمیں کوئی خوف زدہ نہیں کرسکتا: خورشید شاہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ قرارداد کانگریس کے ایرانی قیادت کے اثاثوں کی تحقیقات کے مطالبے کے تناظر میں منظور کی گئی ہے کیونکہ کانگریس کے بعض ارکان نے اس امر کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا اورامریکی ایوان نمائندگان نے قانون نمبر ایچ آر 1638 کی منظوری دی تھی۔ اس کا عنوان ’’ ایرانی قیادت کے اثاثوں کی شفافیت کا ایکٹ‘‘ ہے۔اسکے حق میں ایوان نمائندگان کے 289 ارکان نے ووٹ دیا تھا اور مخالفت میں 135 ووٹ آئے تھے۔تاہم اب یہ بل مجوزہ قرار داد کی صورت میں سینیٹ میں رائے شماری کے لیے پیش کیا جائے گا،اگر وہاں بھی یہ منظور کر لیا جاتا ہے تو پھر صدر کے دستخط کے بعد یہ قانون بن جائیگا۔