پاکستان کے بعد چین نے ایک اور ملک پر نوٹوں کی بارش کردی، 40 ارب ڈالر دینے کا اعلان کردیا، کونسا ملک ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہوگی
ابوجہ (نیوز ڈیسک) ایک وقت تھا کہ دنیا بھر کے غریب ممالک مدد کے لئے امریکا کی جانب دیکھا کرتے تھے ، مگر اب دور بدل چکا ہے۔ دنیا بھر کے تجزیہ کار کہہ رہے ہیں کہ سپر پاور کا خطاب امریکا سے چھن کر چین کے پاس جانے کو ہے، اور چین کی جانب سے ساتھی ممالک کو اربوں ڈالر کی امداد کا سلسلہ بھی اس کی طاقت اور استحکام کی ایک بڑی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
ویب سائٹ کرسچین سائنس مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق چین نے گزشتہ ہفتے افریقی مسلم ملک نائیجیریا کے لئے بھی 40ارب ڈالر (تقریباً 4ہزار ارب پاکستانی روپے) کی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ چین کی امداد کا گرمجوشی سے جواب دیتے ہوئے نائیجیریا نے بھی دارالحکومت میں مقیم تائیوانی ٹریڈ مشن کو اپنا بوریا بستر گول کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
ہتھیاروں کی دوڑ میں امریکہ نے ناقابل یقین کام کرنے کا فیصلہ کرلیا، اب ہتھیار بھی کھیتوں میں ’اُگائے‘ جائیں گے، لیکن کیوں اور کیسے؟ ایسی خبر آگئی کہ انسانی عقل حیران رہ جائے
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نائیجیریا کا یہ فیصلہ چین کے اثرورسوخ میں اضافے اور اس کی ”ون چائنہ “پالیسی کی بڑھتی ہوئی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ اس پالیسی کے تحت چین تمام ممالک سے توقع رکھتا ہے کہ وہ تائیوان کے ساتھ سرکاری تعلقات نہ رکھیں کیونکہ یہ الگ ملک نہیں بلکہ چین کا حصہ ہے۔ امریکہ جیسا ملک بھی گزشتہ چار دہائیوں سے ”ون چائنہ“ پالیسی کا احترام کرتا رہا ہے لیکن حال ہی میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے خلاف کچھ بیانات جاری کئے، جس پر چین کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔
دوسری جانب نائیجیریا کے تازہ ترین اقدام پر تائیوان کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔ اس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ نائیجیرین حکومت کا اقدام بلاوجہ اور غیر مناسب ہے، جس پر تائیوان کو شدید تحفظات ہیں۔ تائیوان کی جانب سے نائیجیریا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 40ارب ڈالر کی چینی امداد کے سامنے تائیوان کے مطالبے کی یقینا کوئی اہمیت نہیں ہے۔