بنگلہ دیش : پولیس آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

بنگلہ دیش : پولیس آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
بنگلہ دیش : پولیس آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کے نواحی علاقے میںدہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔

غیر مکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش میںپولیس آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 2دہشتگرد مارے گئے ۔
مارے گئے دہشتگردوں کے بارے میں ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کا تعلق کس جماعت سے تھا اور نہ ہی یہ پتہ چل سکا ہے کہ ان کے قبضے سے کس قسم کا بارودی مواد برآمد ہوا ہے ۔آپریشن کے دوران کسی پولیس اہلکار کے زخمی یا مارے جانے کی اطلاع بھی نہیں ہے ۔