امریکی فوج کی مدد ، 2500افغانیوں کو خصوصی طور پر ویزے جاری کئے جائیں گے

امریکی فوج کی مدد ، 2500افغانیوں کو خصوصی طور پر ویزے جاری کئے جائیں گے
امریکی فوج کی مدد ، 2500افغانیوں کو خصوصی طور پر ویزے جاری کئے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سینٹ میں ریپلکن اور ڈیموکریٹک جماعتوں کی جانب سے امریکی فوج کی مدد کرنے پر خصوصی ویزے جاری کرنے کے لئے امریکی سینٹ میں بل پیش کردیا۔خصوصی ویزوں کا پروگرام کانگرس نے 2008ءمیں افغان فوجی مترجمین کے لیے شروع کیا تھا جس میں بعد ازاں ان افغان شہریوں کو بھی شامل کر لیا گیا تھا جنہوں نے امریکی حکومت کے لیے کم از کم ایک سال کے لیے اہم خدمات سر انجام دیں۔ اس پروگرام کے تحت کانگرس نے 2015ء اور 2016ء کے لیے سات ہزار ویزوں کی منظوری دی تھی۔

پاکستان نے 40سال تک افغان باشندوں کو پناہ دی ، دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا

مذکورہ بل میں ان افغان باشندوں کو خصوصی ویزے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر امریکی فوج کی مدد کی تھی۔امریکہ کی سینیٹ میں پیش کئے جانے والے بل میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ان افراد کو کسی بھی حالت میں تنہا نہیں چھوڑ سکتا جنہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر امریکی مفادات کا تحفظ کیا ہے۔ مجوزہ بل جان مکین نے ساتھی ریپبلکن سینیٹر تھام ٹلس اور کمیٹی کے اعلیٰ ڈیموکریٹ سینیٹر جیک ریڈ اور دوسرے ڈیموکریٹ سینیٹر جین شاہین کے ساتھ مل کر پیش کیا ہے۔تاہم شدت پسند امریکی سنیٹرز کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی ہے۔