امریکہ میں خوفناک تباہی آنے والی ہے کیونکہ۔۔۔ وارننگ جاری کردی گئی، ریڈ الرٹ
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں گزشتہ دنوں 10 چھوٹے زلزلے آئے جن کے بعد اب ماہرین نے ایسی خوفناک تباہی کی پیش گوئی کر دی ہے کہ سن کر امریکیوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفوریا میں آنے والے ان چھوٹے زلزلوں سے سین اینڈریاس کی فالٹ لائن کو 10جھٹکے لگے ہیں جن کے بعد اب ایک بڑا زلزلہ آنے کا خطرہ سنگین ہو گیا ہے اور یہ کسی بھی وقت آ سکتا ہے۔
معمر قذافی کی موت کو 6 سال ہوگئے لیکن ان کے معروف ترین بیٹے سیف الاسلام قذافی اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی
ماہرین کے مطابق اس کسی بھی وقت متوقع زلزلے کی شدت 7.8ہو گی اور اس میں 1800سے زائد افراد لقمہ¿ اجل بن سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ”اس فالٹ لائن پر گزشتہ 150سال سے دباﺅ بڑھ رہا ہے اور گزشتہ50سال سے شدید زلزلہ آنے کا خطرہ تھا جو ان حالیہ چھوٹے زلزلوں کی وجہ سے انتہائی سنگین ہو گیا ہے اور یہ زلزلہ پوری ریاست کو ہلا کر رکھ دے گا۔ ان چھوٹے زلزلوں میں سے ایک کی شدت 4.6تھی جو سب سے زیادہ تھی۔ماہرارضیات لوسی جونز کا کہنا تھا کہ ”کیلیفورنیا میں 300فالٹ لائنز ہیں اور اس وقت ان میں سین اینڈریاس سب سے زیادہ خطرناک ہو چکی ہے۔یہاں زلزلہ ناگزیر ہو چکا ہے جو بہت تباہ کن ہو گا۔“