سیلاب میں پھنسے کشمیریوں کا بھارتی فوج کے امدادی ہیلی کاپٹروں پر پتھراﺅ، مظاہرہ

سیلاب میں پھنسے کشمیریوں کا بھارتی فوج کے امدادی ہیلی کاپٹروں پر پتھراﺅ، ...
سیلاب میں پھنسے کشمیریوں کا بھارتی فوج کے امدادی ہیلی کاپٹروں پر پتھراﺅ، مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(ویب ڈیسک) کشمیری عوام کی بھارت اور بھارتی فورسز سے نفرت کی انتہاءہوگئی اور اس کا عملی مظاہرہ اُس وقت دیکھنے کو ملا جب مقبوضہ کشمیر میں تباہ کن سیلاب میں پھنسے کشمیریوں نے بھارتی فوج کی امداد لینے سے انکار کر دیا اور بعض مقامات پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے بھارتی فوجی ہیلی کاپٹروں اورکشتیوں پرپتھراﺅ کرنے کیساتھ نعرے بازی بھی کی گئی اور مظاہرہ کیا۔
 تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں سیلاب میں پھنسے شہریوں نے بھارتی فوج اورحکومت کی جانب سے ناقص امدادی کارروائیوں پرشدید غم و غصے کا اظہارکیا ، بعض علاقوں میں لوگوں نے فوج کی مددلینے سے انکارکردیا۔ شہریوں کاموقف ہے کہ وہ بھارتی فوج کی مدد نہیں چاہتے۔فوج جو امداد دے رہی ہے وہ انتہائی ناقص اور گلی سڑی ہیں،ایسی امداد کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں۔
 مقبوضہ کشمیر میں سیلابی صورتحال ہے اورکئی علاقے ابھی تک زیر آب ہیں، مختلف علاقوں سے 14بچوں سمیت 43لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ادھرمقبوضہ کشمیرمیں سیلاب،سکھوں نے مساجد،مسلمانوں نے گردواروں میں پناہ لے لی۔
میڈیارپورٹ کے مطابق جموں وکشمیر میں سیلاب آنے کے بعد وزیر باغ علاقے میں پندرہ سالہ عبدالرحمان اپنے خاندان کے ساتھ ایک گردوارے میں رہ رہا ہے، متاثرین کے لئے گردوارے اور مساجد میں بنائی گئیعارضی پناہ گاہ کے ساتھ ہی تباہی نے لوگوں کو مذہب سے ہٹ کر متحد کردیا۔عبدالرحمان نے کہاکہ کچھ کارکنوں نے ہمیں ہمارے گھر سے نکالا جس کے بعد ہم شہید بگا گردوارے میں رہ رہے ہیں ،لنگر میں کھاناکھاتے ہیں اور گرودوارا کے اہم ہال میں سوتے ہیں۔