یوکرائن:غصے سے بپھرے ہوئے مظاہرین نے سیاستدان کو کوڑے میں پھینک دیا
کیو(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرائن میں جاری بحران کے دوران مشتعل مظاہرین نے پارلیمنٹ کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر وٹیلی زہراوسکی کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنا کر ان کو ایک بڑے کوڑے دان میں بھینک دیا، مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ یہ سیاستدان ملک میں جاری کشمکش کے دوران قانون کی عمل داری قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرین کے غصے کا شکار بننے والے سیاستدان سابق صدر ویکٹور یانوکووچ کی پارٹی کے ممبر ہیں جنہوں نے تشدد سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تشدد ان کے مخالفین کی سازش ہے اور یہ آنے والے انتخابات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔