عرب ائیرلائنز نے مسافروں کو شاندار خوشخبری سنا دی، جان کر آپ کا دل بھی کرے گا کہ ابھی ٹکٹ کٹا لیں

بین الاقوامی

ابوظہبی (نیوز ڈیسک) عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر خلیجی ائیرلائنوں نے کرایوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے پیر کے روز اعلان کیا جاچکا ہے کہ عیدالاضحی کا پہلا دن جمعرات 24 ستمبر ہوگا۔ شارجہ کی ائیر عریبیہ کی طرف سے سب سے زیادہ ڈسکاﺅنٹ پیش کیا جارہا ہے۔ یہ ائیرلائن متحدہ عرب امارات سے 43 شہروں کو جانے والی پروازوں کیلئے 33 فیصد رعایتی کرایہ پیش کررہی ہے۔ یہ رعایت ستمبر 24 اور اکتوبر 4 کے درمیان سفر کیلئے دستیاب ہوگی، بشرطیکہ بکنگ آج (بروز بدھ) کروائی گئی ہو۔ جن شہروں کیلئے رعایتی کرائے کی پیشکش کی گئی ہے ان میں سکندریہ، قاہرہ، حیدرآباد اور نیروبی شامل ہیں۔
اتحاد ائیرویز کی جانب سے کولمبو، لاس اینجلس اور ہانگ کانگ سمیت متعدد شہروں کیلئے ڈسکاﺅنٹ کی آفر کی گئی ہے، جس کیلئے 17 ستمبر تک بکنگ اور 10 دسمبر تک سفر کرنا ضروری ہو گا۔ قطر ائیرویز کی جانب سے بینکاک، پیرس اور مانٹریال سمیت کئی شہروں کیلئے ڈسکاﺅنٹ کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کیلئے بکنگ 17 ستمبر تک، اور 25 ستمبر اور 31 مئی 2016ءکے درمیان سفر کرنا ضروری ہوگا۔