شمالی کوریا اپنے جوہری طاقت کے اہداف حاصل کرے گا: کم جونگ ان
پیانگ یانگ(این این آئی)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اپنے کہا ہے کہ ہم ملک کے جوہری اہداف حاصل کریں گے ۔
امریکہ اور اتحادی ممالک، شمالی کوریا سے مرعوب نہیں ہوں گے:ڈونلڈ ٹرمپ
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ وہ واضح طور پر بڑی طاقتوں کا دکھانا چاہتے ہیں کہ ان کا ملک بے انتہا پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود جوہری طاقت کے مقاصد کو حاصل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کا مقصد امریکہ کے ساتھ اصل طاقت کا توازن قائم کرنا اور امریکی حکمرانوں کو شمالی کوریا کے خلاف عسکری کارروائی کے بارے میں بات کرنے سے باز رکھنا ہے۔