بھارتی ائیر فورس کے مارشل (ر)ارجن سنگھ 98سال کی عمر میں انتقال کر گئے

بھارتی ائیر فورس کے مارشل (ر)ارجن سنگھ 98سال کی عمر میں انتقال کر گئے
بھارتی ائیر فورس کے مارشل (ر)ارجن سنگھ 98سال کی عمر میں انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ائیر فورس میں سب سے بڑے عہدے پر فائز رہنے والے مارشل(ر) ارجن سنگھ 98سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، واضح رہے کہ ارجن سنگھ ایئر فورس میں واحد ایسے افسر تھے جن کو فیلڈ مارشل کے برابر فائیو سٹار رینک دیا گیاتھا۔

مزید پڑھیں:بھارت میں مودی حکومت کے اہم اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی کی جواں سالہ بہن کو اغوا کرنے کی کوشش ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

بھارتی نجی ٹی وی چینل’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق اٹھانوے سال کی عمر میں بھارتی ایئر فورس (آئی اے ایف) کے مارشل(ر) ارجن سنگھ کا انتقال ہو گیا، انہیں آج صبح دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں ریسرچ اینڈ ریفرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کی حالت مسلسل تشویش ناک بتائی جا رہی  تھی۔مارشل(ر) ارجن سنگھ کو ہارٹ اٹیک ہونے کی اطلاع پر بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کے ہمراہ فوری طور پر ہسپتال پہنچے تھے جہاں انہوں نے ان کی عیادت کرنے کے ساتھ ارجن سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ہسپتال کے سینئر ترین ڈاکٹرز سے انکی صحت کے حوالے سے معلومات بھی لیں تھیں ،ہسپتال سے واپسی پر بھارتی وزیر اعظم نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ مارشل ارجن سنگھ کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے ۔اب ان کی موت کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے نریندرا مودی نے ان کی موت کی اطلاع دی اور ان کے ساتھ اپنی کچھ یادگاری تصویریں بھی شیئر کی ہیں ۔واضح رہے کہ مارشل(ر) ارجن سنگھ 1919ء میں پاکستانی پنجاب کے اہم صنعتی شہر لائل پور جسے آج فیصل آباد کہا جاتا ہے میں پیدا ہوئے تھے ۔ مارشل (ر)ارجن سنگھ یکم اگست 1964سے 15جولائی 1969ء تک بھارتی ائیر فورس کے چیف آف ائیر سٹاف خدمات سرانجام دیتے رہے ،وہ 50سال کی عمر میں بھارتی فضائیہ سے 1970میں ریٹائرڈ ہو گئے تھے ۔