امریکہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ، ہم مزید میزائل تجربے کریں گے: شمالی کوریا

امریکہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ، ہم مزید میزائل تجربے کریں گے: شمالی کوریا
امریکہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ، ہم مزید میزائل تجربے کریں گے: شمالی کوریا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیگیانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بین الاقوامی مذمت کے باوجود شمالی کوریا اپنے میزائل تجربے جاری رکھے گا۔

شام اور افغانستان میں امریکا نے طاقت دکھا دی ، شمالی کوریا ہمارے صبر کا امتحان نہ لے: امریکہ
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ ہان سونگ ریول کا کہنا تھا کہ ہم ہفتہ وار، ماہانہ، اور سالانہ بنیادوں پر اپنے تجربے جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ اس قدر غیر ذمہداری کا ثبوت دیتا ہے کہ وہ فوجی کارروائی کرے تو اس کا نتیجہ مکمل جنگ ہوگا۔